1 اکتوبر 2024 - 19:54
اسرائیلی ریاست کا کوئی بھی رد عمل، ایران کے تباہ کن جواب کا باعث بنے کا، اقوام متحدہ میں ایران کا نمائندہ دفتر + تصویر

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر صہیونیوں نے ایرانی کاروائی پر رد عمل ظاہر کیا تو اسے اس سے زیادہ تباہ کن جوابی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران نے آج رات آپریشن وعدہ صادق-2 کے عنوان سے انجام دیا جس کا کوڈ "یا رسول اللہ(ص)" تھا، اس کاروائی نے ایک بار پھر صہیونی غلبے کا افسانہ توڑ کر رکھ دیا اور سینکڑوں میزائلوں سے صہیونیوں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔ 

ادھر اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر صہیونیوں نے ایرانی کاروائی پر رد عمل ظاہر کیا تو اسے اس سے زیادہ تباہ کن جوابی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اطلاعات کے مطابق، ایران کے 90 فیصد سے زائد میزائل ٹھیک ٹھیک نشانوں پر لگے۔